حکومت میدہ ایکسپورٹ کرنے کی بھی اجازت دے،فلور ملز مالکان

تمام باڈرز کے راستوں سے گندم اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کو یقینی بنایا جائے، چوہدری افتخار مٹو

گندم ایکسپورٹ کی اجازت ملنے پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سمیت دیگر اعلی حکام کے مشکو ر ہیں ،عاصم رضا

لاہور(پی ایف پی ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ( پنجاب ) کے چےئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو اور گروپ لیڈر عاصم رضا نے کہا ہے کہ حکومت میدہ ایکسپورٹ کرنے کی بھی اجازت دے ،افغانستان کیلئے باڈرز کے تمام راستے کھولے جائیں تاکہ گندم اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ ممکن ہو سکے۔ حکومت کی جانب سے گندم ایکسپورٹ کی اجازت ملنے پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سمیت دیگر اعلی حکام کے مشکو ر ہیں ۔
گندم ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد گزشتہ روز پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی جانب گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت تو مل گئی ہے تاہم عملی طور پر گندم ایکسپورٹ کرنے 10 سے 15یوم لگیں گے۔ عاصم رضا نے کہا کہ گندم ایکسپورٹ کے ساتھ ساتھ میدہ ایکسپور ٹ کرنے کی بھی اجازت دی جائے تاکہ ملک میں موجود بند پڑی70 فیصد فلو رملنگ انڈسٹری کی بحالی ممکن ہو سکے
انہوں نے کہا کہ گندم پسائی کی مد میں مقامی انڈسٹری سے وابستہ افراد کو روزگار کے مواقعے حاصل ہو نگے ۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سیمنٹ انڈسٹری کی ایکسپورٹ کئے دیگر بارڈرز کے ذریعے بھی ایکسپورٹ کی اجازت ہے اسی طرح گندم اور میدہ کی ایکسپورٹ کیلئے بھی دیگر بارڈرز کے راستے برآمد کی اجازت دی جائے ،دونوں رہنماؤں نے گندم ایکسپورٹ کی اجازت دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجازت پہلے مل جانی چاہیے تھی کیونکہ مزید تاخیر ہونے کی صورت میں گندم اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی راہ میں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں