آریان اور نویا کی ان تصاویر نے لوگوں کو حیران کردیا

ممبئی(پی ایف پی )بولی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سوشل میڈیا کے کنگ اور امیتابھ کی نواسی نویا نویلی نندا کوئین تصور کی جاتی ہیں۔دونوں اسٹار کڈز اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں ،جس کے باعث ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان اور نویا نے نئی ایپ ‘پرزما’ کے ذریعے فلٹر کی گئی اپنی تصاویر شئیر کرکے ایک بار پھر سب کو حیران کردیا ہے۔پرزما ایک فوٹو فلٹر ایپ ہے،جس میں تصاویر کو آرٹ یا مصوری کے انداز میں نیا رنگ دیا جاتا ہے ،جو دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیتاہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں