بھارت ، کرکٹ میچ کے دوران تشدد سے نوجوان کھلاڑی ہلاک

نئی دہلی( پی ایف پی) بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے سے ایک اورنوجوان کرکٹر کی موت واقع ہوگئی۔22 سالہ آکاش نیکم پر دہلی کنٹومنٹ میں کھیلے جارہے میچ کے دوران ایک گروہ نے اچانک حملہ کرکے اسے ہاکی سٹکس اور لوہے کی سلاخوں کے ساتھ بیدردی سے پیٹاجس سے انھیں اندرونی چوٹیں آئیں،
جن کی تاب نہ لاتے ہوئے آکاش ہسپتال میں دو دن بعد زندگی کی بازی ہار گیا مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ آکاش اور لکشمن کا کچھ روز قبل جھگڑا ہوا تھا کچھ روز قبل میرے گھر آیا آکاش گھر میں موجود نہیں تھا اس نے میرے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں دہلی پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں