محمد عامر اب بھی دنیا کے بہترین باؤلر بن سکتے ہیں ، مصبا ح الحق

ساؤتھمپٹن(پی ایف پی)قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچ سالہ پابندی بھگتنے کے باوجود محمد عامر اب بھی دنیا کے بہترین باؤلر بن سکتے ہیں۔مصباح الحق کا ماننا ہے کہ پانچ سالہ پابندی کے باوجود محمد عامر کی صلاحیتوں میں کمی نہیں آئی اور وہ اب بھی دنیا کے بہترین باؤلر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مصباح الحق ینے پیر کو ساؤتھ ہیمپٹن کے قریب واقع ہیمپشائر روز باؤل گراؤنڈ میں ٹریننگ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وہ باؤلنگ کر رہا ہے-
اس کی یقیناً واپسی ہوئی ہے۔’آپ اس کی باؤلنگ کی رفتار، سوئنگ، گیند پر کو دیکھیں، وہ اب بھی دنیا کا بہترین باؤلر بن سکتا ہے’۔مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ میں واپسی کے بعد سے اس نے جس طرز کی بھی کرکٹ کھیلی ہے، اس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسے معلوم ہے کہ وہ دباؤ میں ہے لیکن وہ اسے بہت اچھے سے ہینڈل کر رہا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہاں آکر کھیلنا اس کیلئے بہترین موقع ہے کیونکہ یہ وہی جگہ ہے جہاں اسے سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور اب وہ دنیا کو دکھا دے کہ وہ یہاں ٹیم کیلئے کھیلنے اور کارکردگی دکھانے کیلئے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عامر کیلئے اپنے شائقین کے دل جیتنے کا بھی نادر موقع ہے اور وہ اس کیلئے بہت محنت کر رہے ہیں۔انگلش شائقین کی جانب سے خراب رویے کے سوال پر مصباح نے کہا کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے، لیکن عامر کی توجہ اپنے کھیل پر ہونی چاہیے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں