لاہور(پی ایف پی)لاہور پریس کلب لائبریری کمیٹی کے زیراہتمام سید سلمان گیلانی کی زیر صدارت ایک پُر وقار نعتیہ مشاعرہ نثار عثمانی آڈیٹوریم میں بروز ہفتہ25جون سہ پہر 4 بجے تا 6 بجےمنعقد ہو رہا ہے-
جس میں باقی احمد پوری ، عرفان صادق ، گلزار بخاری ، صادق جمیل ، اقبال کیفی ، واجد امیر، آفتاب خان ، منور سلطانہ بٹ ، لبنیٰ صفدر، نیلما ءناہید درانی،تیمور حسن،اقبال راہی،انیس احمد۔اعجاز فیروز اعجاز،صغیر احمد صغیر سمیت نامور شعراءسرورِ کونین ﷺ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کریں گے ، دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے
