پاکستان ریلویز کا عیدالفطر کے موقع پر بڑی خوشخبر ی سنادی

لاہور (پی ایف پی) پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر عید اور ٹرو 2روز کے لئے تمام گاڑیوں کے کرایوں میں33فیصد کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ ریلوے ٹریک کو کلین اور گرین بنانے کے معاہدے پر دستخط ہونے والے ہیں یہ بات پاکستان ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عید اور ٹرو کے موقع پر 2روز کے لیے تمام گاڑیوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 33فیصد کمی کی جارہی ہیں علاوہ ازیں پہلے فیز میں شاہدرہ سے رائےونڈ تک ٹریک کے دائیں بائیں کلین اور گرین بیلٹ بنے گی اس کے بعد پورے شہر میں پورے ملک میں ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف جہاں پر صرف گندے پانی کے جوہڑ غلاظت کے ڈھیر اور جھاڑیوں کے علاوہ کچھ نہیں جو شہروں میں داخل ہونے سے قبل گندگی کی وجہ سے تعفن اور بدصورتی کی وجہ سے آنے والے شہر کی خوبصورتی کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیتی ہے۔ اس حوالے سے پی ایچ اے سے معاہدہ کیا جارہا ہے کہ وہ تمام ریلوے ٹریکس کے دائیں بائیں علاقے کی صفائی کرنے کے علاوہ گرین بیلٹ بنائے تاکہ علاقوں سے گزرنے والے مسافر نہ صرف خوشگوار فضا میں سانس لے سکیں بلکہ وہاں کے رہنے والے بھی گندگی کے باعث پھیلنے والی بیماریوں سے بچ سکیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں