بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا
لاہور (پی ایف پی) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے23جون کو پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پانامہ لیکس پر ڈیڈ لاک کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین بلاول بھٹو نے23جون کو پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں پانامہ لیکس پر دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں خورشید شاہ اور اعتزاز احسن پانامہ لیکس پر حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دیں گے اور رمضان کے بعد ممکنہ حکومت مخالف تحریک چلانے کے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔
