7 جوانوں کی شہادت کے دن بھارت کے 11 فوجی مارے گئے.جنرل راحیل شریف

اسلام آباد(پی ایف پی)7 کے بدلے 11۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں ہمارے 7جوان شہید ہوئے لیکن پاکستان کی جوابی فائرنگ سے بھارت کے 11سپاہی مارے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ ایوان صدر میں ترکی صدر طیب رجب اردگان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں غیر رسمی گفتگو کے دوران پاکستان کے آرمی چیف نے بتایا کہ ہم نے تسلیم کیا ہے کہ ہمارے سات جوان شہید ہوئے ہیں مگر بھارت بھی جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے جانی تقصان سے قوم کو آگاہ کیا کرے۔ اس واقعہ میں پاکستان کی فائرنگ سے بھارت کے 11فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور حالیہ کشیدگی کے دوران اس کے 45جوان ہلاک ہو چکے ہیں ۔

بھارتی حکومت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں کے حوالے سے آرمی چیف نے کہا کہ ’سرجیکل اسٹرائیک صرف باتوں تک محدود رہی اور بھارت کو اپنے دعوؤں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہماری بات سمجھ آگئی کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا۔‘

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے ملکی دفاع کے بہترین نتائج دیئے ہیں جس کا سہرا فوج کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، جبکہ بلوچستان کے حالات کی بہتری میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی کو سمجھ ہے ہم کیا کررہے ہیں اور کیا کرسکتے ہیں، سربراہ پاک فوج راحیل شریف
واضح رہے کہ دو روز قبل لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوان جاں بحق ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رات کے آخری پہر میں بھارتی فوج نے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارت کی متعدد چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے، وزیراعظم نواز شریف
ہندوستانی فائرنگ کے نتیجے میں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔

گزشتہ دو ماہ سے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں شدت آگئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں جبکہ مویشیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب مقامی لوگ بھی جان بچانے کے لیے محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں