یوٹیوب کچھ دیر ڈاﺅن رہنے کے بعد بحال

کیا آپ کو یوٹیوب استعمال کرنا پسند ہے؟ اگر ہاں تو آپ کو معلوم ہوا کہ وہ اچانک ہی مکمل طور پر بند ہوگئی تھی؟جی ہاں دنیا بھر کے مختلف حصوں میں دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سائٹ مکمل طور پر ڈاﺅن ہوگئی تھی۔یوٹیوب کی ویب سائٹ 15 منٹ تک بند رہی اور اس دوران کوئی ایرر میسج شو ہونے کی بجائے یہ لکھا آتا رہا ‘ The Youtube.com page isn’t working ‘۔
یہ مسئلہ دنیا کے مختلف ممالک میں سامنے آیا جن میں پاکستان، انڈیا، برطانیہ، انڈونیشیاءاور دیگر شامل ہیں۔
رئیل ٹائم ویب سائٹ اینالسٹ ڈاﺅن ڈیٹیکٹر کے مطابق یوٹیوب کو شام 5:22 بجے مسائل کا سامنا ہوا اور یہ بند ہوگئی جبکہ یہ 5:36 پر دوبارہ بحال ہوگئی۔
اب تک یہ واضح نہیں کہ ایسا کیوں ہوا تاہم یوٹیوب کے ایک ترجمان نے سائٹ بندش کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان کے مطابق ” یوٹیوب لگ بھگ 15 منٹ تک بند رہی تاہم اس مسئلے کو حل کرلیا گیا اور اب سائٹ ٹھیک کام کررہی ہے”۔
اس سے پہلے بھی گزشتہ سال اکتوبر میں یوٹیوب کچھ مسائل کے باعث کچھ دیر کے لیے ڈاﺅن ہوگئی تھی۔
یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ ڈیسک ٹاپ پر گوگل کے بعد دوسری مقبول ترین ویب سائٹ بھی ہے۔
اس طرح کے مسائل دیگر ایپس کو بھی پیش آتے ہیں جیسے رواں سال کے آغاز پر واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کے باعث کروڑوں افراد نئے سال کے پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے میں ناکام ہوگئے تھے۔
اسی طرح گزشتہ سال ستمبر میں دنیا بھر کے مختلف مقامات میں کالنگ اپلیکشن اسکائپ کی سروس میں آنے والی تیکنیکی خرابی کو تقریبا 15 گھنٹوں کے بعد دور کیا جا سکا تھا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں