یورپی یونین

یورپی یونین کے سفیر کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات

وفد نے باہمی تعاون اور مشترکہ امور پر تبادلہ خیالات کیا

اسلام آباد ( پی ایف پی )اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیر یڑاں فوانسوا کوتاں نے چیئرمین، اسلامی نظریاتی کونسل، پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز سے اْن کے دفتر میں ملاقات کی۔ سفیر یورپی یونین، جناب یڑاں فوانسوا کوتاں کے ساتھ فرینک اولیور روکس، فرسٹ کونسلر اور این کوفوئیڈ، فرسٹ سیکرٹری بھی تھے۔ ملاقات میں اسلامی نظریاتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق بھی موجود تھے۔وفد نے باہمی تعاون اور مشترکہ امور پر تبادلہ خیالات کیا۔ سفیر یورپی یونین نے خاص طور پر پاکستان میں اقلیتوں کے مسئلے پر بات کی۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے انھیں بتایاکہ ریاست کی طرف سے ایک مجوزہ پالیسی کا ڈرافٹ کونسل کو موصول ہواہے، اور کونسل نے اسے کل ہونے والے ۲۱۰ ویں اجلاس کے ایجنڈے پر رکھا ہوا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں