لندن(پی ایف پی) برطانیہ میں یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے کے بعد کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ڈیوڈ کیمرون نے بھی شرکت کی۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا۔
برطانیہ میں ہونے والے تاریخی ریفرنڈم کے بعد یہ کابینہ کا پہلا اجلاس ہے۔ یورپی یونی سے الگ ہونے کے فیصلے کے بعد ڈیوڈ کیمرون نے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے۔ نئے وزیراعظم کا انتخاب رواں سال اکتوبر میں کیا جائے گا۔
