یورو کپ 2016 : آئس لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست

نائس(پی ایف پی) یورو کپ 2016 کے ناک آؤٹ مرحلے میں آئس لینڈ نے اعصاب شکن مقابلے میں انگلینڈ کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔

فرانس میں جاری یورو کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے تیسرے روز 2 میچز کھیلے گئے۔

مانچسٹر یونائٹیڈ کے اسٹرائیکر وین رونی کی قیادت میں انگلش ٹیم لاسٹ 16 میچ میں آئس لینڈ کے مدمقابل نظر آئی۔

انگلینڈ نے میچ کا شاندار آغاز کیا اور چوتھے منٹ میں ہی وین رونی نے پینالٹی اسٹروکس پر گیند کو جال کی راہ دکھا کر انگلینڈ کو آئس لینڈ کے خلاف صفر کے مقابلے میں 1 گول کی برتری دلادی۔

تاہم انگلینڈ کی برتری زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور 2 منٹ بعد ہی آئس لینڈ کھلاڑی رایگنر سگورڈسن نے کلوز رینج سے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا، اس طرح میچ کا اسکور 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

انگلینڈ کی ٹیم ابھی آئس لینڈ کھلاڑیوں کے اٹیک سے سنبھال ہی نہیں پائی تھی کہ 18 ویں منٹ میں آئس لینڈ کے کوبین سگوتھروسن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 1-2 سے سبقت دلائی۔

دوسرے ہاف میں آئس لینڈ نے مینجر رائے ہڈسن کی ٹیم انگلینڈ کی ایک نہ چلنے دی اور میچ کے اختتام تک انگلینڈ کو گول کرنے سے محروم رکھا۔

انگلش مینجر رائے ہڈسن نے آئس لینڈ کو قابو کرنے کے لیے کئی متبادل کھلاڑیوں کو بھی میدان میں اتارا لیکن وہ بھی انگلینڈ کو شکست سے نہ بچاسکے۔

میچ کے اختتام کے بعد انگلش کپتان وین رونی نے آئس لینڈ کے خلاف شکست کو تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی بہترین ٹیم ہمیشہ نہیں جیت پاتی، جب حریف ٹیم آپ پر سبقت حاصل کرلے تو میچ کا اسکور برابر کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ حریف ٹیم اُس وقت منظم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاسٹ 16 میچ میں آئس لینڈ کے مقابلے کے لیے پراعتماد تھے، ہم جیت سکتے تھے لیکن آج کے میچ میں شکست سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں