یتیموں ،بے سہارہ اور بے گھر بچوں کی کفالت و پرورش سنت رسول ﷺ ہے ، مہتاب خان

اسلام آباد (پی ایف پی)چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان نے کہاہے کہ یتیموں ،بے سہارہ اور بے گھر بچوں کی کفالت و پرورش سنت رسول ﷺ ہے ،معاشرے کی بہتری اور بقا کے لےے بچوں کی بہترین تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ،پاکستان سویٹ ہومز کے پیٹرن ان چیف زمرد خان اس حوالے سے فعال کردار ادا کررہے ہیں جنہوں نے بے سہارہ بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کیا ہے ، ان بچوں کے ساتھ بیٹھ کر افطاری کرنا ہم سب کے لےے باعث اعزاز اور ذریعہ نجات ہے اس موقع پر شرکت کرنے والے احباب کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روزپاکستان سویٹ ہومز میں روزنامہ اوصاف کی جانب سے کرائی گئی افطاری کے موقع پر شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیٹرن ان چیف پاکستان سویٹ ہومز زمرد خان ، قمر زمان کائرہ،سرمدعلی سید، اشفاق گوندل، محسن بلال خان، سابق وزیر داخلہ شہزاد وسیم ، نذر محمد گوندل،ڈاکٹر جمال ناصر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسید ظفرعلی شاہ، انجم عقیل خان، ضیاءاللہ شاہ، شکیل اعوان ، ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ ،ڈپٹی میئر ذیشان نقوی،ڈپٹی میئر اعظم خان ،گلزار اعوان ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈ کامرس انڈسٹریز کے صدر عبدالرﺅف عالم ، جماعت الدعوة کے مرکز رہنماءیحییٰ مجاہد، حکیم سرو سہارنپوری، وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی ، جماعت اسلامی کے رہنماءزبیر فاروق خان ، شاہد شمسی ،سردار خان نیازی ، خوشنود علی خان ، ترجمان وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنزو کوآرڈینیشن سیدساجد حسین شاہ، جنرل مقصود عباسی ، فراز خان ، ٹکا خان ،راجہ خرم پرویز ، اعجاز عباسی ، انور محمود ،طاہر مغل ، رخسانہ صولت، سلیم بیگ ، وسیم احمد ، راجہ شاہ رخ ،عظمیٰ گل ، عبداللہ گل، حنیف خالد ، فیاض الحسن چوہان،مسعود ملک، نواز رضا،چودھری عظیم،مشتاق گورمانی،فائزہ کیانی ،جاوید کیانی ،عابد ملک اور ایرانی سفارتخانہ کے نمائندے سمیت معروف سیاسی ، سماجی و تعلیمی اور میڈیا کی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہومز کے روح رواں زمرد خان نے کہاکہ پاکستان سویٹ ہومز نہ صرف ہزاروں بے سہارہ بچوں کی کفالت کررہاہے بلکہ انہیں اچھی زندگی کے ساتھ ساتھ جدید ،اعلیٰ اور معیاری تعلیم بھی فراہم کی جارہی ہے ،سویٹ ہومز میں وزیرستان ، ڈیرہ بگٹی ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے یتیم و بے سہارہ بچے آج کسی طوربھی دیگر بچوں سے کم نہیں ہیں اور انہیں زندگی کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس وقت یہ بچے تعلیمی ، سماجی اور اخلاقی میدان میں بہترین بچوں میں شمار ہوتے ہیں اور یہ بچے یہاں سے نکل کر دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ بچیوں کے لےے بھی ایسا ہی بہترین نظام ترتیب دیا گیاہے جبکہ بزرگ بے سہارہ شہریوں کے لےے پاکستان گریٹ ہوم کے نام سے پراجیکٹ شروع کیا گیاہے جہاں پر بزرگ شہریوں کو زندگی کی تمام ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، رہائش کے ساتھ ساتھ انہیں علاج معالجہ کی بھی مناسب سہولیات دی جاتی ہیں ۔ زمرد خان نے پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کے ساتھ افطاری کا پروگرام ترتیب دینے پر چیف ایڈیٹر اوصاف گروپ آف نیوز پیپر مہتاب خان اور گروپ ایڈیٹر محسن بلال خان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ مخیر اور درد دل رکھنے والے شہریوں کی بدولت ہی ایسے بڑے منصوبے کامیاب ہوتے ہیں اور پاکستان میں مخیر حضرات کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں