پاکستان کے جادوگر اسپنر یاسر شاہ تیز رفتار 100ٹیسٹ وکٹیں لینے والے ایشین بولر بن گئے ۔
پاکستانی اسپنر یاسر شاہ نے ایک کارنامہ انجام دیدیا ہے ، 17ٹیسٹ میچوں میں 100وکٹیں لینے والے پہلے ایشین بولر بن گئے ہیں۔
انہوں نے تیز ترین سو وکٹیں لینے کا سنگ میل ویسٹ انڈیز کے خلاف دبئی میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روزعبور کیا ،جس کے بعد وہ دنیا کے پانچویں اور ایشیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں ۔
