ہیلری کلنٹن نے ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی قبول کرلی

تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہے ہیں ، تمام شہریوں کے مسائل لے کر وائٹ ہاؤس جاؤں گی :ہیلری کلنٹن کا اختتامی سیشن سے خطاب

فلاڈیلفیا(پی ایف پی) فلاڈیلفیا میں ڈیمو کریٹ پارٹی کے نیشنل کنونشن میں ہیلری کلنٹن نے باضابطہ طور پر ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی قبول کرلی ، ان کا کہنا تھا کہ امریکا تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے۔ تمام شہریوں کے مسائل اور آواز لے کر وائٹ ہاؤس جاؤں گی۔
فلاڈیلفیا میں ڈیمو کریٹ پارٹی کے نیشنل کنونشن میں ہیلری نے باضابطہ طور پر صدارتی نامزدگی قبول کر لی۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا امریکا تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے۔ تمام شہریوں کے مسائل اور آواز لے کر وائٹ ہاؤس جاؤں گی۔
امریکی معیشت ، تعلیم ، صحت سیکورٹی بہتر بنانے اور بے روزگاری کے خاتمیکے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ ملک کو درپیش تمام مسائل مل کر حل کریں گے۔
انہوں نے کہا امریکی معیشت اب بھی بہترین ہے ، بارک اوباما کی صدارت کی وجہ سے آج امریکا مضبوط ہے ، صدر اوباما نے امریکا کو ہمیشہ کیلیے معاشی بحران سے بچالیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ چاہتا ہے کہ امریکا باقی دنیا سے الگ تھلگ رہے مگر ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔
انہوں نے اپنے اہل خانہ ، دوستوں ، مداحوں اور اپنے حریف برنی سینڈرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں