کراچی(پی ایف پی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ فرحانہ اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل اور پریشانیوں کا حل قرآن پاک کی تعلیمات میں ہے۔ قرآن پاک سے محبت اور عقیدت کے تعلق سے بڑا تعلق اسکی اقامت اور امامت ہے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ معاشرے میں قرآن پاک کے نظام کو پربا کرنے میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ منظم نیکی بڑھتی ہوئی برائیوں کے آگے دیوار بن سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت دورہ قرآن میں تکمیل و دعا کے موقع خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناظمہ ضلع شہناز فیاض بھی موجود تھی۔
