ہاروی وائنسٹن

ہاروی وائنسٹن کے خلاف ایشلے جڈ کا جنسی ہراساں کا مقدمہ خارج

لاس اینجلس( پی ایف پی )خواتین و اداکاراں کا ریپ اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے جنسی جرائم کے مقدمات کا سامنا کرنے والی ہولی وڈ پروڈیوسر 66 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف امریکی عدالت نے جنسی ہراساں کا ایک مقدمہ خارج کردیا۔

اگرچہ ہاروی وائنسٹن پر خواتین کا ریپ کرنے کے الزام میں فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے اور انہیں نظر بند بھی کیا جا چکا ہے، تاہم انہیں اداکارہ ایشلے جڈ کی جانب سے دائر کیے گئے جنسی طور پر ہراساں کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔ہاروی وائنسٹن پر سب سے پہلے اکتوبر 2017 میں ایشلے جڈ سمیت متعدد اداکاراں اور خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کے الزامات لگائے تھے۔الزامات سامنے آنے کے بعد لاس اینجلس اور لندن میں ہاروی وائنسٹن کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کیا گیا تھا، جب کہ گزشتہ برس ان پر لاس اینجلس کی عدالت نے جنسی جرائم کے تحت 2 بار فرد جرم بھی عائد کی۔

ہاروی وائنسٹن نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے تمام خواتین سے رضامندی کے تحت تعلقات استوار کیے۔ہاروی وائنسٹن کے خلاف 50 سالہ ایشلے جڈ نے مئی 2018 میں امریکا کی عدالت میں باقاعدہ مقدمہ دائر کروایا تھا۔ایشلے جڈ نے ہاروی وائنسٹن پر بدنام کرنے اور کیریئر تباہ کرنے سمیت ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں