گیارہ ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں7.43فیصد کمی

اسلام آباد (پی ایف پی) رواں مالی سال 2015-16ءکے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات میں7.43فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مئی 2015-16ءکے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات کاحجم 11.468 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران کارڈڈ اور کومبڈ کاٹن کی برآمدات میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 97 فیصد اور کاٹن یارن میں 32 فیصد اور خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات میں 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 4.84 فیصد اضافہ ہواہے اور ان کی برآمدات 1.993 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ پی بی ایس کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں غذائی اجناس کی برآمدات میں 12.78فیصد کی کمی سے ان کا حجم 3.706ارب ڈالر جبکہ چاول کی برآمدات میں 9.77 فیصد کی کمی سے برآمدات 1.716ارب ڈالر تک کم ہو گئیں اسی طرح مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں بھی 5.92فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں