گورنرسندھ عشرت العبادسے بلاول بھٹوزرداری سمیت پی پی پی رہنماؤں کی ملاقات

ملاقات میں صوبہ اورعوام کے وسیع ترمفادمیں ترقی کے تمام وسائل کوبروئے کارلانے کے عزم کااظہار،امن وامان کے قیام اورسماجی شعبوں کے اداروں کومزیدفعال کرنے پراتفاق

کراچی ( پی ایف پی)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ، سابق ورزائے اعظم سید یو سف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر نو منتخب وزیر اعلیٰ سید مرا د علی شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقا ت میں صوبہ کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات، جاری صورتحال سمیت دلچسپی کے حامل امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقا ت میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبہ اور عوام کے وسیع تر مفاد میں ترقی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کا رلایا جائے گا اس ضمن میں حکومت عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے مطلوبہ فنڈز کو ہر صورت یقینی بنائے گی

جبکہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ صوبہ میں امن و امان کے قیام اور سماجی شعبوں کے اداروں کو مزید فعال کیا جائے گا ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں