گلیکسی ایس 8 ہوگا بالکل منفرد

واشنگٹن(پی ایف پی)سام سنگ کا گلیکسی ایس 8 مارچ یا اپریل میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر اس کے فیچرز کے بارے میں تفصیلات مسلسل سامنے آرہی ہیں۔

اور برطانوی روزنامے دی گارجین کی رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ سام سنگ کے اس نئے فلیگ شپ فون میں ایسا فیچر پیش کیا جانے والا ہے جو اس وقت آئی فون یا کسی اور اینڈرائیڈ فون میں موجود نہیں۔

خود سوچیں کہ ایک بہترین اسمارٹ فون آپ کے ہاتھ میں ہو مگر اس کے ساتھ وہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا کام بھی کرے تو کیا ہوگا؟

رپورٹ میں یہی دعویٰ سامنے آیا کہ گلیکسی ایس 8 کسی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی طرح بھی کام کرسکے گا۔

اسی طرح اس کا ڈسپلے یا اسکرین ایسی ہوگی جو صارفین نے آج تک نہیں دیکھی ہوگی۔

گلیکسی ایس 8 میں DeX نامی خصوصی ڈوک ہوگا جو آپ کو اس فون کو بطور ڈیسک ٹاپ اینڈرائیڈ کمپیوٹر کے ساتھ کام کرنے میں مدد دے گا آپ کو بس مانیٹر، ماﺅس اور کی بورڈ کی ضرورت ہوگی۔

ایسا تجربہ مائیکروسافٹ نے اپنے لومیا 950 اسمارٹ فون میں کیا تھا مگر ونڈوز 10 موبائل لوگوں کو کچھ خاص پسند نہیں تو اس لیے یہ ناکام ثابت ہوا۔

اس فون میں کوالکوم کا نیا طاقتور اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر ہوگا جو کہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے تجربے کے لیے کافی ثابت ہوگا۔

اسی طرح ایک اور بڑا فیچر انفینٹی اسکرین ہے جو کہ ورچوئل طور پر اس فون کے فرنٹ پینل کو کور کرے گی یا یوں کہہ لیں کہ مکمل طور پر فرنٹ پر بس پوری اسکرین ہوگی جسے ایج لیس اسکرین بھی کہا جاتا ہے اور فنگر پرنٹ اسکینر بیک پر چلا جائے گا۔

اس سے ہٹ کر مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ، یو ایس بی سی اور گئیر وی آر ہیڈ سیٹ وغیرہ بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں