گرینڈ جرگے کا فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف دھرنے کا اعلان

پشاور(پی ایف پی) گرینڈ جرگے نے فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے۔
فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے فاٹا گرینڈ جرگے کا پشاور میں جرگہ ہوا جس میں مختلف ایجنسیوں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ جرگے میں فاٹا کو خیبر پختون خوا میں شامل کرنے کے فیصلے کی بھرپور مخالفت کی گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کی اصولی منظوری
فاٹا گرینڈ جرگے کے اراکین کا کہنا ہے کہ حکمران خود کو جمہوریت کے علمبردار کہتے ہیں جب کہ ہم نے ریفرنڈم کے لئے رائے مانگی تو مخالفت کر کے ہمیں ریفرنڈم کرانے کے حق سے محروم کر دیا گیا، حکومت کی منفی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں اور اس فیصلے کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی اور اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا جائے گا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں