کیپ ٹائون :شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی ریس

جنوبی افریقہ میں شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا۔ساسول سولر چیلنج نامی اس8روزہ ریس کا آغاز پریٹوریا سے ہوا، جو کیپ ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

تقریباً ساڑھے چار ہزار کلو میٹر طویل اس ریس میں جنوبی افریقہ سمیت مختلف ممالک کی تیار کی گئی، 14سولر گاڑیوں نے حصہ لیا۔ نیدرلینڈ کی ٹیم کی تیار کردہ سولر کار نے مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ہے۔

واضح رہے کہ اپنی نوعیت کی اس منفرد ریس کا انعقاد ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے، جس کا مقصد شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں