کیلی فورنیا میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

شدید آگ کی وجہ سے اٹھارہ گھر تباہ جبکہ ایک شخص ہلاک ہو چکا ہے

کیلی فورنیا( پی ایف پی )امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ لاس اینجلس کے شمال میں اس شدید آگ کی وجہ سے اٹھارہ گھر تباہ جبکہ ایک شخص ہلاک ہو چکا ہے۔ اس آتشزدگی کے نتیجے میں ایک اہم شاہراہ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ اس آگ کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر سولہ سو فائر فائٹرز کوششیں کر رہے ہیں۔ خطرہ ظاہر کیا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور خشک موسم کی وجہ سے یہ آگ پھیل سکتی ہے۔ حکام نے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں