کچھ قوتیں دہشت گردی کے ذریعہ ریاست کے طرز زندگی کو تبدیل کرنا چاہتی ہیں،میاں رضاربانی

کراچی(پی ایف پی ) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہاہے کہ کچھ قوتیں دہشت گردی کے ذریعہ ریاست کے طرز زندگی کو تبدیل کرنا چاہتی ہیں لیکن امجد صابری کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے ان قوتوں کے منہ پر طمانچہ مار دیا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم آخری دم تک اپنے مذہب اور اپنی روایات کا دفاع کریں گے اور دہشت گردی پھیلانے والوں کے مقاصد کو ناکام بنائیں گے ۔ عبدالستار ایدھی کا مشن انسانیت کا انسانیت کی خدمت ہے ۔ وفاقی حکومت سے کہوں گا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے نام کا ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی میں معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی عیادت اور معروف قوال امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ان کے ہمراہ سینیٹر سعید غنی ، سینیٹر طاہر مشہدی اور سینیٹر شاہی سیدبھی تھے ۔قائم مقام صدر میاں رضا ربانی لیاقت آباد میں امجد صابری کی رہائش گاہ پہنچے ، جہاں انہوں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ میڈیا سے بات چیت میں میاں رضا ربانی نے کہاکہ وہ قوتیں جو یہ سمجھتی ہیں کہ شاید وہ دہشت کے ذریعے ریاست کے طرز زندگی کو تبدیل کرسکیں گے، انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے عوام نے جس طریقے سے صابری صاحب کی شہادت کے بعد ان کے جنازے میں شرکت کی اور جس طرح پورا ملک اشکبار ہوا وہ ان قوتوں کے منہ پر کھلا طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری کا فن نہ آپ کمرے میں بند کرسکتے ہیں اور نہ ہی قبر میں اتار سکتے ہیں کیونکہ وہ لوگوں کے ذہنوں میں بند ہے اور وہ جب زندہ تھے تو اپنے اندر اپنے رب کو تلاش کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ امجد صاب%

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%