کوئٹہ کو پی ایس ایل چیمپیئن بننے کیلئے 149 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کے فائنل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جیتنے کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد ٹاس جیت کر پشاورزلمی کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاورزلمی نے فائنل کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیون پیٹرسن سمیت دیگر غیرملکی کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر 4 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے تاہم نئے آنے والے کھلاڑیوں میں ایلٹن چیگنبورا کو حتمی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔


کامران اکمل نے ذوالفقار بابر کے پہلے اوور میں تین چوکے لگا کر زلمی کو عمدہ آغاز فراہم کیا جبکہ دوسرے اوورز میں ڈیوڈ ملان نے انور علی کی خبر لیتے ہوئے 15 رنز بٹورے۔

تاہم اننگز کے پانچویں اوور میں غیر ملکی ریاد امرت نے ڈیوڈ ملان کی وکٹیں بکھیر دیں، انہوں نے 17 رنز بنائے۔

کامران اکمل کا ساتھ نبھانے مارلن سیمیولز آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو 82 تک پہنچا دیا، کامران اکمل آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے جو 40 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر محمد نواز نے سیمیولز کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو تیسری کامیابی دلا کر پشاور زلمی کو یکے بعد دیگرے دوسرا نقصان پہنچایا۔

ابھی زلمی اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ نوجوان خوشدل شاہ چھ گیندوں پر ایک رن بنانے کے بعد حسان خان کی دوسری وکٹ بن گئے۔

اس دوران رنز بنانے کے کی رفتار میں کافی کمی واقع ہو گئی اور بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں محمد حفیظ وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اگلی ہی گیند پر ریاد امرت نے افتخار احمد کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

اختتامی اوورز میں زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے چند ہاتھ دکھائے اور دھواں دار بیٹنگ سے شائقین کو لطف اندوز کر کے اپنی ٹیم کو 148 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی۔

ڈیرن سیمی نے تین چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے امرت نے تین جبکہ حسان خان نےدو وکٹیں حاصل کیں۔

پی ایس ایل فائنل کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پشاور زلمی: ڈیرن سیمی(کپتان)، محمد حفیظ، ڈیوڈ ملان، کامران اکمل، خوش دل شاہ، مارلن سیمیولز،افتخار احمد ، حسن علی، محمد اصغر، کرس جارڈن، وہاب ریاض

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، مورنے وین ویک ، احمد شہزاد، انعام الحق، شین اروائن، ریادایمرت، سعد نسیم، حسان خان، انور علی، ذوالفقار بابر، محمد نواز

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں