کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، آج کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ڈبل روڈپرایف سی کی گشت کرنےوالی ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4اہلکارشہید ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دو الگ الگ واقعات میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔
