کوئٹہ میں قربانی کا گوشت برائے فروخت

کوئٹہ (پی ایف پی)عید الاضحیٰ پر قربانی کاگوشت مفت تقسیم کیا جاتا ہے لیکن پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عید الاضحیٰ پر قربانی کا گوشت فروخت بھی ہوتا رہا۔
شہر میں قربانی کا گوشت فروخت کرنے کا مرکز باچا خان چوک بنا جہاں وہ لوگ قربانی کا گوشت خریدنے کے لیے آتے رہے جوقربانی کے جانور خرید نہیں سکے۔
باچا خان چوک پر قربانی کے گوشت فروخت کرنے والوں میں وہ غریب لوگ شامل تھے جنھوں نے دن بھر گھروں سے گوشت اکٹھا کیا تھا۔
گوشت فروخت کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ وہ غریب آدمی ہیں۔ وہ مفت ملنے والے گوشت کو کھانے کی بجائے فروخت کر رہے ہیں تاکہ انھیں کچھ پیسے مل سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس آمدنی سے ان کے گھر کا دس پندرہ دن کا خرچہ نکل سکتا ہے۔
ایک خریدار نے بتایا کہ وہ قربانی نہیں کر سکے۔ چونکہ ان کے بچے گوشت مانگ رہے تھے اس لیے وہ باچا خان چوک پر گوشت خریدنے آئے۔
خریدار کا کہنا تھا کہ یہاں سستا گوشت مل رہا ہے اس لیے وہ اپنے بچوں کے لیے یہاں سے گوشت خرید سکتے ہیں۔
باچاخان چوک پر فروخت ہونے والا گوشت ناپ تول کے بغیر بکتا رہا۔
جہاں قربانی کے یہ گوشت فروخت کرنے والوں کے لیے آمدنی کا ذریعہ بنا، وہاں وہ لوگ بھی سستے گوشت سے مستفید ہوتے رہے جو قربانی نہیں کر سکے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں