کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ(پی ایف پی) سبزل روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایف سی کے 2 اہلکاروں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے سر پل میں سبزل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور ایف سی کی بڑی تعداد نے علاقے کا گھیراؤ کر کے تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں