کوئٹہ،تاجروں و اراکین اسمبلی کے مشترکہ وفد کا دورہ ایران ملتوی

کوئٹہ ( پی ایف پی ) پاکستان ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر معروف تاجر لیڈر حاجی ولی محمد اور وفاقی و صوبائی وزراء اراکین قومی صوبائی اسمبلی سمیت تاجر سرکاری دورے پر 29جولائی کو روانہ ہونا تھا لیکن اچانک دورہ ملتوی کردیا گیا نئی تاریخ کا اعلان وفاقی حکومت آئندہ چند روز میں کردے گی پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس پاکستان کا واحد انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس ہے جس میں وفاقی حکومت خود دلچسپی لے رہی ہے پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی ولی محمد نے تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام سے بلوچستان کے تاجروں کیلئے ایک خوشی کا مقام ہے کہ اس عالمی سطح کے پلیٹ فارم پر تاجروں کو اپنے حقوق کی حصول اور مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ازخود مذکورہ پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کو فعال او رمضبوط بنانے میں دلچسپی لے رہی ہے جو بلوچستان کے تاجروں کیلئے خوش آئند بات ہے کیونکہ اس چیمبر کے قیام کے بعد صوبے کے تاجروں کو قانونی طریقے سے تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی کیونکہ بلوچستان کے تاجر بھی پاک ایران تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ترجمان پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ ہمیں حکومت کی جانب سے مسائل کے حل کیلئے جو تعاون کیا جارہا ہے اس سے ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں