کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ ہندوستان نہیں، کشمیری عوام کریں گے: پاکستان

اسلام آباد (پی ایف پی) پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار ہندوستانی وزیر خارجہ کے پاس نہیں بلکہ صرف کمشیری عوام کے پاس ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ انہیں اس وقت کا انتظار ہے جب ‘کشمیر بنے کا پاکستان’۔
مًزید:بھارتی ریاست بہار میں بھی پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا
نواز شریف کے بیان پر ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے گزشتہ روز یعنی ہفتے کو ایک پریس کانفرنس کی اور پورا جموں کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے اور پاکستان کا کشمیر کو اپنا حصہ بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

سشمان سوراج کے بیان پر ردعمل میں وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دینے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کشمیر میں استصواب رائے کی اجازت دے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کشمیر عوام پاکستان یا ہندوستان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کریں گے تو پوری دنیا اسے قبول کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے اندر بھی کشمیریوں پر ظلم کےخلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں