کسان اتحاد کا کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کےلئے عظیم الشان پیکیج دینے پرشہباز شریف سے اظہار تشکر

لاہور (پی ایف پی) پاکستان کسان اتحاد کی جا نب سے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے عظیم الشان زرعی پیکیج دینے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران کاشتکاروں کے نمائندوں نے وزیر اعلی شہباز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعلی نے کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے بے مثال اقدامات کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں – پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زراعت کی ترقی کے لئے شاندار اقدامات کئے ہیں اور حالیہ وفاقی وصوبائی بجٹ میں بھی جن اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے اس سے کاشتکار خوش ہیں – بجلی کی قیمتوں کا معاملہ ہو یا کھاد کی قیمتوں میں کمی کا شہباز شریف نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفاد کا تحفظ کیا ہے – شہباز شریف کاشتکاروں کے وکیل ہیں اور پاکستان کسان اتحاد وزیر اعلی پنجاب کو کسانوں کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدمات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے –

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں