کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق'وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

لاہور(پی ایف پی) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے ، دو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر کی چھت پر رکھی چارپائی اٹھاتے ہوئے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے جا ٹکرائی ، بیٹی کو بچانے کے لیے باپ اور بھائی لپکے لیکن بجلی کے کرنٹ نے تینوں کی ہی جان لے لی۔ چیخیں سن کر ماں اور دوسرا بیٹا چھت پر پہنچے۔ تاہم وہ بھی کرنٹ لگنے سے جھلس گئے زخمیوں کو بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں