کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

کرم ایجنسی(پی ایف پی) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے سرہ غوڑگا میں ڈرون طیارے نے موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 2 مبینہ عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔

لوئر کرم ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ہلاک افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔
دوسری جانب ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ڈرون حملہ پاکستانی فورسز کی جانب سے کیا گیا یا یہ امریکی ڈرون حملہ تھا۔
مزید پڑھیں : افغانستان: ڈرون حملے میں داعش کے 2 جنگجو ہلاک
گذشتہ برس مئی میں ایک امریکی ڈرون طیارے نے افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کو نشانہ بنانے کے لیے بلوچستان میں پہلا ڈرون حملہ کیا تھا، جسے پاکستان نے ‘ریڈ لائن’ کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں :ڈرون حملے بند کرو.پاکستان
واضح رہے کہ 2013 میں پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد امریکا کی جانب سے ڈرون حملے متواتر کم ہونا شروع ہوئے، 2013 میں 24 حملے کیے گئے جبکہ اس سے ایک سال قبل 2012 میں امریکا کی جانب سے 46 حملے ہوئے تھے، اسی طرح 2014 میں ان میں مزید کمی آئی اور یہ تعداد 19 ہو گئی، 2015 میں 14 جبکہ 2016 میں صرف 3 حملے کیے گئے۔
2017 میں ابتدائی دو ماہ میں کوئی بھی ڈرون حملہ نہیں کیا گیا تھا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں