کراچی کی اہم ترین شاہراہیں بند ہونے سے شہری مشکلات کا شکار

کراچی کی اہم ترین شاہراہیں بند ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں جبکہ راستوں کی بندش کے باعث ایمبولینسوں کو بھی راستہ نہیں مل سکا اور مریض اسپتال نہ پہنچ سکے۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ’سلام شہداء‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کررہے ہیں۔

سلام شہداء ریلی کے باعث کراچی کی اہم ترین شاہراہیں بند کردی گئیں جن میں شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ اور کوریڈور تھری شامل ہیں جبکہ سول اسپتال اور جناح اسپتال جانے والے راستے بھی بند کردئیے گئے ہیں۔

شہریوں نے بلاول بھٹو زرداری سے اسپتال کے راستے کھلوانے کی اپیل کی ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں