کراچی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ، وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر کا کہناہے کہ شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے،کراچی کو فنڈز دئیے جائیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں وسیم اختر نے کہا کہ سندھ کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے، کراچی کو فنڈز فراہم کئے جائیں۔

خود پر قائم مقدمات کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا کر کام سے روکا جارہا ہےاورآئین اور قانون کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ9 سال پرانے مردے اب اکھاڑے جارہے ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں