کراچی سندھ تاجر اتحادکے وفد کی صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویزسے ملاقات

لاہور (پی ایف پی )آج کراچی سندھ تاجر اتحاد کے وفد نے چیئرمین شیخ حبیب کی زیر قیادت صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز اور سیکرٹری جنرل عبد الرزاق ببر سے ملاقات کی۔تاجر برادری کے وفد میں کراچی سندھ اتحاد کے صدر محمد احسان، وائس چیئرمین نسیم قریشی، جمیل اختر، ارشاد شیخ، راشد علی شاہ، شوکت ربانی، حبیب حنیف کانچی بھی شامل تھے۔کراچی کے تاجر نمائندوں نے صدر آل پاکستان انجمن تاجران کو بتایا کہ ایک ماہ کے اندر چیئرمین شیخ حبیب کی دو دوکانوں پر ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں، اس کے علاوہ کراچی میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں پر پریشانی کا اظہار کیا اور مدد کے لیے صدر آل اتحاد کی توجہ مبذول کروائی۔ اس موقع پر صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے بات چیت کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں پر پریشانی کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ اور DG رینجر کو سخت نوٹس لینے اور متاثرین کی دادرسی اور ڈکیتوں کو روکنے کے اقدامات کرنے کے لیے گزارش کی۔ مزید سندھ حکومت سے متاثرین کے نقصان کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا، مزید خالد پرویز نے کراچی کی تاجر برادری کے نمائندوں کو باور کرایا کہ آپ ہماری تنظیم کا حصہ ہیں اگر حکومت سندھ نے کوئی کارروائی نہ کی تو پورے پاکستان کی تاجر برادری آپ کے ساتھ ہے اور کراچی آکر احتجاج کرے گی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں