کراچی ، سول ہسپتال میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

کراچی (پی ایف پی)کراچی کے سول ہسپتال میں ایک ڈاکٹرنے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ہسپتال میں ڈاکٹر انیل کمار نے میبنہ طور پر زہریلا انجیکشن لگا کر خودکشی کر لی جس کی لاش بند کمرے سے ملی ہے۔ ڈاکٹر انیل کمار سول ہسپتال میں میڈیکل ٹو کے ہاؤس افسر تھے
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی لاش ایک کمرے سے ملی ہے جہاں وہ رہائش پزیر تھے تاہم ابتدائی طور پر یہ واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ڈاکٹر انیل کا موبائل فون پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے جس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں