کراچی:رینجرزنےزیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا

رینجرز نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون مشرف کالونی میں گھر میں زیرزمین بھاری تعداد میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کےلیے استعمال ہونا تھا۔

رینجرز نے مشرف کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے گھر میں زیرزمین بھاری تعداد میں چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا،اسلحہ پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا تھا، برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایک جی تھری،5ایس ایم جیز،دو8ایم ایم رائفل اور5ہزار رائونڈز شامل ہیں، اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہونا تھا۔

ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کی اطلاع فوری رینجرز ہیلپ لائن1101 پریا رینجرز واٹس ایپ نمبر0316-2369996پر دی جائے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں