
لاہور (پی ایف پی )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی وجیہہ اکرم نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی طرح پاکستانی وزیراعظم کو بھی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی مستعفی ہونے کا اعلان کردینا چاہئے.
پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی وزیراعظم بھی اپنا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں اور اب انہیں وزیراعظم کی کرسی کے ساتھ چمٹے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ڈیوڈ کیمرون نے ان کے لئے مستعفی ہونے کی راہ سیدھی کردی ہے.
اب بھی ان کے پاس وقت ہے کہ وہ عزت کے ساتھ گھر چلے جائیں وگرنہ عید کے بعد عمران خان کی قیادت میں ایک ملک گیر تحریک چلا کر انہیں گھر جانے پر مجبور کردیں گے ان کی اور ان کی جماعت کی خوشی اسی میں ہے کہ وہ خود کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے پیش کردیں اور قوم کو حقائق بتائیں کہ ان کے بچوں کے پاس آف شور کمپنیوں کے لئے رقم کہاں سے آئی ہے۔
