ڈیرہ مراد جمالی دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ‘ایک پولیس اہلکار جاں بحق پانچ شدید زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (پی ایف پی )ڈیرہ مراد جمالی کے نوتال پولیس تھانہ کے مال خانہ میں موجودہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ اے ایس آئی نذیراحمد عمرانی شہید جبکہ پانچ پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے پولیس تھانہ کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کردی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ نوتال کے مال خانہ میں موجود دھماکہ خیز مواد اچانک پھنٹے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے پولیس تھانہ کے کمرے کی چھت گرنے سے ایس آئی نذیراحمد عمرانی شہید ہوگئے جبکہ ایس ایچ ا و منطور احمد جمالی سومر خان پندرانی ڈرائیور حبت خان سیال غلام رسول پیچوہا اور احمد خان رڈ شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا جن میں چار پولیس اہلکاروں کی حالت تشیویش ناک ہونے کی وجہ سے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی واقعہ کے بعد ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شرجیل کریم کھرل کمشنر نصیرآباد احمد عزیز تارڈ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیر خان ناصر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی پہنچ گئے اس موقع پر کے ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شرجیل کریم کھرل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نوتال پولیس تھانہ کے مال خانہ میں موجودہ دھماکہ خیز مواد رکھا ہوا تھا جوپھٹنے سے اے ایس آئی نذیراحمد عمرانی شہید جبکہ ایس ایچ ا و منطور احمد جمالی سمیت پانچ پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں