ڈی، او،سی کواپریٹو ہاﺅسنگ سوسائیٹیز کیخلاف وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہرمظاہرہ

لاہور (پی ایف پی)ڈی، او،سی کواپریٹو ہاﺅسنگ سوسائیٹیز کیخلاف وزیر اعلیٰ کی نجی رہائش گاہ کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ/دھرنا، دوران احتجاج فیروز پور روڈ بلاک کردیا گیا، مظاہرین کئی گھنٹے تک نعرے بازی کرتے رہے،
اعلیٰ حکام کیطر ف سے ڈی،او،سی فرخ حیات پنوں کی تبدیلی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے کوآپریٹو سوسائٹیز یونائیٹڈ الائنس کے مرکزی چیئرمین ملک کھوکھر سمیت درجنوں مظاہرین بینررز اور پلے کارڈز اُٹھائے وزیر اعلیٰ پنجاب کی نجی رہائش ماڈل ٹاﺅن فیروز پور روڈ جمع ہوکر دھرنے کے دوران ڈی،او،سی فرخ حیات پنوں کے ناروا رویہ کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے،
مظاہرین کے مطابق انکوائریوں کے دوران مبینہ طور پر بھاری رشوت کے علاوہ ہر سکیم میں مفت پلاٹ کیلئے دباﺅ بھی ڈالتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈائریکٹر شکایات سیل کیطرفسے فرخ حیات پنوں کی تبدیلی اور ان کےخلاف کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں