ڈولفن فورس کی کارکردگی پرسوال اٹھنے لگے

لاہور (پی ایف پی) پولیس میں ڈولفن اسکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے اضافہ کے باوجود شہر میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلوں کی چوری روکنے میں لاہور پولیس ناکام ہوچکی ہے ایک رپورٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 4اور 5گاڑیاں اور8سے10موٹرسائیکلیں چوری ہورہی ہیں۔ پنجاب بھر کے متعدد اضلاع کا ڈیٹا بھی تاحال کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوسکا ہے 2015کے دوران ایک ہزار236گاڑیاں چوری ہوئی تھیں جن میں1230رجسٹرڈ جبکہ6اپلائیڈ فار گاڑیاں ریکارڈ پر ہیں اس کے برعکس رواں سال جنوری سے مئی 2016ء تک 2ہزار625گاڑیاں چوری ہوچکی ہیں جن میں 2538گاڑیاں رجسٹرڈ جبکہ87اپلائیڈ فور ہیں صرف لاہور شہر میں جنوری سے مئی2016ء 417 شہر میں اپنی گاڑیوں سے محروم ہوچکے ہیں۔ شہریوں کے مطابق جوں جوں پولیس کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ سہولتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے پولیس کا جوان تن آسان ہوتا جارہا ہے۔ کچھ لوگوں کے مطابق فورس میں اضافہ کرنے کی بجائے محدود کردیا جائے اور متاثرین کو ادائیگی کی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں