ڈنڈے اور گولی سے تبدیلی کی روایت ختم ہوچکی، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کاکہناہےکہ پاناما لیکس کیس سپریم کورٹ میں ہے، وزیر اعظم اس کا سامنا کریں گے۔2نومبر کو اسلام آباد تو نہیں ،البتہ پی ٹی آئی کی سیاست بند ہوجائے گی ،ڈنڈے ، گولی سے تبدیلی کی روایات قصہ پارینہ بن چکی ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں لیپ ٹاپ تقسیم کرنےکی تقریب سے خطاب کررہےتھے۔انہوں نےکہاکہ اب جو بھی ملک میں اچھا کرے گا،وہ بیلٹ کی طاقت سے آئے گا۔

عدالت وزیر اعظم کو بلائے گی تووہ ضرورجائیں گے،حکومت دفاع نہ کرسکی تو اسے سزا ہوجائے گی،ابھی عدالت نے کیس سنانہیں،لیکن عمران خان نےفیصلہ سنادیا، سی پیک گیم چینجر ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں