ڈسٹرکٹ اینڈیشن جنوبی کراچی کی عدالت کا پرویزمشرف کے 4بنگلے ضبط کرنے کے لیے ڈی ایچ اے کونوٹس جاری

کراچی (پی ایف پی)ڈسٹرکٹ اینڈیشن جنوبی کراچی کی عدالت نے سابق صدرجنرل پرویزمشرف کے 4بنگلے ضبط کرنے کے لیے ڈی ایچ اے کونوٹس جاری کردیئے۔اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے سابق صدرجنرل پرویزمشرف کی جائیداد ضبط کرنے کے فیصلے کی روشنی میں کراچی میں ڈیفنس اورکلفٹن میں چاربنگلوں کوسیل کرکے عدالتی تحویل میں دینے کاحکم جاری کردیا ہے۔ عدالت نے اس سلسلے میں ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کوباقاعدہ نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مذکورہ بنگلوں کوجیسے ہیں اسی طرح سیل کرکے مکمل کارروائی کی رپورٹ 3روز کے اندرعدالت میں پیش کی جائے ۔
عدالتی فیصلے میں ظاہر کی جانے والے جائیدادوں میں آرمی ہاوسنگ اسکیم ڈیفنس میں واقع بنگلہ نمبر 6، آرمی ہاوسنگ اسکیم کلفٹن کا پلاٹ نمبر 6، ڈیفنس خیابان فیصل کا پلاٹ نمبر 172 اور ڈیفنس کے بیچ اسٹریٹ پر واقع پلاٹ نمبر 301 شامل ہے۔واضح رہے کہ اسلام آبادکی عدالت نے سابق صدرجنرل پرویزمشرف کی جائیداد ضبط کرنے کے فیصلے کے بعد ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی کوکارروائی کے لیے تحریری طورپرکارروائی کے لیے احکامات دیے تھے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں