بیجنگ (پی ایف پی) چین میں بارشوں اور سیلاب کے باعث چودہ افراد ہلاک جبکہ 72 سے زائد لاپتہ ہو گئے ۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی سول امور کے بیورو کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبہ حیبی میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے جہاں چودہ افراد ہلاک اور 72 سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
