چینی صحافیوں کے ویزے بڑھانے سے بھارتی انکار پر بیجنگ ناراض

فیصلے کی مذمت کرتے ہیں ، نئی دہلی کا یہ فیصلہ مناسب نہیں ہے، چینی حکام

بیجنگ( پی ایف پی )بیجنگ حکومت نے بھارتی حکام کی طرف سے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شہنوا کے صحافیوں کے ویزوں کی مدت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
آج پیر کے روز بیجنگ میں چینی حکام نے کہا کہ نئی دہلی کا یہ فیصلہ مناسب نہیں ہے۔ گزشتہ روز ہی بھارت نے تین چینی صحافیوں کے ویزوں کی مدت میں توسیع سے انکار کر دیا تھا۔
بھارت کے مطابق ان صحافیوں نے غیر قانونی طور پر تبتی مہاجر کیمپوں کا دورہ کیا تھا۔ نئی دہلی کے مطابق چین ان صحافیوں کے جگہ اپنے دوسرے صحافی بھارت میں تعینات کر سکتا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں