چوہدری نثار علی خان چند روز میں استعفی دے دیں گے

#ChNisarAttacksMaryamSMT
سماجی ویب سائٹ پر چوہدری نثارعلی خان اور مریم نوازشریف کی میڈیا ٹیم کے حوالے سے افواہیں
چوہدری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس میں مریم نوازشریف کی سوشل میڈیا ٹیم کو نشانہ بنایا
چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا منفی کردار ارا کر ہا ہے

اسلام آباد(پی ایف پی) سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت ایک ٹرینڈ زبردست پذیرائی حاصل کر رہا ہے اور وہ ہے کہ
ٹوئٹر پر اس وقت یہ بحث ہو رہی ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے ملک کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جو تنقید کی ہے وہ اصل میں مریم نوازشریف کی میڈیا ٹیم کے حوالے سے کی ہے . ان ٹوئٹس میں الزام عائد کیا جارہا ہے کہ مریم نوازشریف حکومت کے خزانے سے ایک بہت بڑی رقم سوشل میڈیا ٹیم پر لگا رہی ہے اور ان کی میڈیا ٹیم پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے. یہ باتیں بھی سامنے آر ہی ہیں کہ چوہدری بثار علی خان میاں نوازشریف کی غیر موجودگی میں نگران وزیراعظم بننا چاہتے تھے مگر مریم نوازشریف نے ایسا نہیں ہونے دیا جس کے بعد چوہدری نثار علی خان نے سوشل میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا. یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان آئندہ تین روز میں استعفی دے دیں گے.کئی لوگ چوہدری نثار علی خان کو سراہتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے مریم نوازشریف کے خلاف اچھا بیان دیا ہے . کوئی اسے شیروں کی لڑائی قرار دے رہا ہے. ڈیلی پاکستان ڈاٹ کام ٹوئٹر پر ہونے والی اس بحث کو آپ کے سامنے رکھ رہا ہے کون سچا ہے کون جھوٹا ہے فیصلہ آپ خود کریں


Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں