چار سدہ روڈ پر لاری اڈہ کے قریب زوردار دھماکہ'تین افراد زخمی

پشاور (پی ایف پی ) چار سدہ روڈ پر لاری اڈہ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چار سدہ روڈ پر لاری اڈہ کے قریب دھماکا ہوا ہے
جس کی زد میں آکر ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے میں دو راہگیر بھی معمولی زخمی ہیں جن کی طبی امداد دی جارہی ہے ۔دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ۔
ریسکیوفورس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ بی ڈی ایس کے عملے نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد بتایا ہے کہ دھماکے میں ڈیڑھ کلو وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے ۔سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سکیورٹی سخت کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا-

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں