پی ٹی آئی نے چار حلقوں کا ڈرامہ رچایا ، ایازصادق

اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاکہناہےکہ خواجہ آصف کافیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے،پی ٹی آئی نے4حلقوں کاڈرامارچایا،مخالفین کےالزامات ایک بارپھرناکام ثابت ہوگئے۔امریکامیں بھی پاکستانی جماعت جیسی ایک پارٹی ہے جس نےٹرمپ کوصدرمنتخب کیا۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےسردار ایاز صادق کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ کےفیصلےپرخواجہ آصف کو10بار مبارک ہو،سعدرفیق کےحلقے کا فیصلہ بھی جلدآجائےگا۔

انہوں نےکہاکہ جسٹس ریٹائرڈسعیدالزمان صدیقی اور جسٹس رٹائرڈعامررضاکےکردارپرکوئی شک نہیں کرسکتا،جسٹس رٹائرڈ عامررضانےآمرانہ دور میں حلف اٹھانے سے انکار کر دیاتھا۔سیاسی جماعتوں کوالزامات کی بجائےکمیٹی کےفیصلےکاانتظارکرناچاہیے۔

ایازصادق کاکہنا تھاکہ جس کی مرضی ہوعدالت جائے،فیصلہ قانون کےمطابق ہوگا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں