پی ایس ایل فائنل پاکستانی میدانوں کو آباد کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پی ایف پی) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج دنیا پر ثابت کردیا کہ تنہائی کے دن ختم ہوگئے ہیں جب کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستانی میدانوں کو آباد کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے فائنل پر وزیراعظم نوازشریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال کے دوران ہم مضبوط اورمستحکم ہوئے ہیں، تمام مشکلات، خوف اور تقسیم کے باوجود ہم آگے بڑھے ہیں، ہم نے قومی توقعات کے مطابق ساز گار ماحول پیدا کیا جب کہ آج دنیا پر ثابت کردیا کہ تنہائی کے دن ختم ہوگئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے، پی ایس ایل فائنل کے پاکستان میں انعقاد سے ہم مزید مضبوط اورمتحد ہوئے ہیں، پی ایس ایل کا فائنل مستقبل کے لئے نیک شگون ہے اور خوشی ہے کہ موثر اقدامات سے عوام کو پسندیدہ کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں